کاروبار
Time 20 نومبر ، 2017

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا

سنگا پور: ایشیائی تیل منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اوپیک کے آئندہ اجلاس کے نتائج کے انتظار میں خرید و فروخت کم کرنا ہے۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت دسمبرکے لئے برنٹ نارتھ سی کی سپلائی کے سودے 16 سینٹ(0.3 فیصد)کمی کے ساتھ 62.56 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کی سپلائی 4 سینٹ (0.1 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 56.59 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی۔

مزید خبریں :