کاروبار
Time 20 نومبر ، 2017

سی پی پی اے کی بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست

اسلام آباد؛ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 20 پیسے کمی کی درخواست کردی۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر میں 10 ارب 17کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو9 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ بجلی پیداوار پر لاگت 50 ارب 30کروڑ روپے رہی، فرنس آئل سے 25 فیصد،گیس سے 18، ایل این جی سے17.7 فیصد، کوئلے سے6.75 فیصد اور نیو کلیئر ذرائع سے8.23 فیصدبجلی بنائی گئی۔

مزید خبریں :