کاروبار
Time 20 نومبر ، 2017

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 527.47 پوائنٹس کمی کے بعد 40316.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ 42 ہزار 948 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 15 لاکھ 11 ہزار 30 حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ 51 ہزار 28 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 291.38 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1008.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 111 پوائنٹس کی کمی سے 14690 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 164.07 پوائنٹس کی مندی سے 19298 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 344.55 پوائنٹس کی کمی سے 20280.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 258 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص کا ہوا اور اس کے 1 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار 500 شیئرز کا کاروبار ہوا۔ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 81 لاکھ 29 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

دن بھر مجموعی طور پر 9 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 34 کروڑ 42 لاکھ 44 ہزار 397 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 28 ارب 96 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار 208 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 45 ارب 62 کروڑ 55 لاکھ 87 ہزار 260 روپے رہ گیا۔

مزید خبریں :