کھیل
Time 20 نومبر ، 2017

بی پی ایل کے میچ میں حسن علی کی پانچ وکٹیں


پاکستانی بولنگ اسٹار حسن علی نے اپنی شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی کے تمام شکار کلین بولڈ تھے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے کسی بولر نے تمام کھلاڑیوں کو بولڈ کیا ہو۔

تیز گیند باز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر۔

حسن علی پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں منظر عام پر آئے جب انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔

کچھ عرصے بعد انہیں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا اور وہاں بھی انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔

وہ چیمئنر ٹرافی 2017 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ حال ہی میں وہ آئی سی سی کی رینکنگ میں دنیا کے بہترین بولر بن گئے ہیں۔

ان کی شاندار گیند بازی کی بدولت ان کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دی۔

شاندار کارکردگی کے بعد حسن علی نے سوشل میڈیا پر خوش کا اظہار کیا۔











ایسا کیسے ممکن تھا کہ حسن علی کی گیند بازی کو ٹوئٹر استعمال کرنے والے نظر انداز کردیتے۔ کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر بھی ان کی بھرپور تعریف کی۔
















































مزید خبریں :