ماہرہ خان ایرانی فلموں میں کام کی خواہشمند

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان—۔فائل فوٹو

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ماہرہ نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم 'ورنہ'، آنے والے پراجیکٹس اور  فلمی کیریئر کے حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ماہرہ نے کہا، 'ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی'۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ماہرہ خان نے فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں ہلکے گلابی رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی زیب تن کی تھی، ان کے اس انداز کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ 

#faizfestival

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


فی الوقت ماہرہ خان اپنی نئی کامیڈی فلم 'سات دن محبت اِن' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ایک بار پھر اداکار شہریار منور جلوہ گر ہوں گے۔

مزید خبریں :