دنیا
Time 21 نومبر ، 2017

ملکہ برطانیہ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ، شاہی محل سے نئی تصویر جاری

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ 20 نومبر 1947 کو اپنی شادی کے موقع پر—۔فائل فوٹو/بشکریہ این وائی پوسٹ ڈاٹ کام

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاہی محل سے نئی تصویر جاری کردی گئی۔

برطانوی ویب سائٹ ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ شاہی محل ونڈسر میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

 سالگرہ کے موقع پر شاہی محل کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 91 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، جسےکرسٹلز اور 10 ہزار موتیوں سے سجایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں اپنے 96 سالہ شوہر شہزادہ فلپ کی جانب سے 1996 میں دیا گیا سنہرا بروچ بھی پہن رکھا ہے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کی گئی ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی نئی تصویر—۔فوٹو/بشکریہ رائٹرز

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کے چار بچے ، آٹھ پوتے پوتیاں اور 5 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں ہیں۔

پیوپل رائلز کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے پڑ پوتے شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 
شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی تقریب میں شرکت کی—۔فوٹو بشکریہ جیمز واٹلنگ میگا

ملکہ برطانیہ الزبتھ نے شہزادہ فلپ کے بارے میں کہا کہ 'میں نے ان کے ساتھ جتنے بھی برس گزارے اور جتنے بھی ممالک کا دورہ کیا یہ ہر جگہ میری اور پورے اہل خانہ کی ہمت اور طاقت بنے رہے'۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی 70 برس قبل 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو دنیا کی کامیاب جوڑی کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔

مزید خبریں :