پاکستان
Time 21 نومبر ، 2017

تربت میں ایف سی کا آپریشن، 2 شرپسند ہلاک، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ: تربت میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 2 شرپسند ہلاک جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع تربت سے گزشتہ ہفتے 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

لاشیں برآمد ہونے کے بعد ایف سی نے تربت میں آپریشن کیا جس میں بی ایل ایف کا اہم کمانڈر یونس توکلی مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایف سی نے خفیہ اطلاع پر تربت میں سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے جب کہ علاقے میں مزید شرپسندوں کی موجودگی کے شبے میں قریبی علاقوں میں بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :