والد کی سالگرہ کی تقریب میں بدنظمی پر ایشوریا روپڑیں

— فوٹو:ٹائمز ناؤ اسکرین گریپ

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن والد کی سالگرہ کی تقریب میں مسلسل بدظمی پر روپڑیں۔

ایشوریا رائے بچن فلمی مصروفیات کے باوجود بھی اپنے گھر اور سماجی تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی پروگرامات میں بیٹی سمیت شریک ہوتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے والد کی سالگرہ منانے کے لیے اسپتال کا انتخاب کیا جہاں مریض بچوں کے ساتھ انہیں کیک کاٹنا تھا لیکن تقریب میں میڈیا نمائندوں اور کیمرا مینوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تقریب کا مزہ کرکرا کردیا۔

تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں اور کیمرا مینوں کے شور کے باعث ایشوریا مسلسل انہیں چپ کرانے اور تصاویریں اتارنے سے منع کرتی رہیں لیکن اس کے باوجود تقریب میں شوروغل رہا اور بدنظمی پیدا ہوئی۔

اداکارہ مسلسل کہتی رہیں کہ یہ اسپتال میں منعقد ہونے والی تقریب ہے نہ کہ کوئی پریمیئر یا عوامی ایونٹ ہے لہٰذا خاموشی اختیار کی جائے لیکن اس کے باوجود خاموشی نہ ہونے پر اداکارہ ضبط نہ کرسکیں اور رو پڑیں۔

ایشوریا نے والد کی سالگرہ کا کیک بھی آنکھوں میں آنسو لیے کاٹا جب کہ تقریب میں اداکلارہکی جانب سے مسلسل چپ کرانے کی ناکام کوششوں اور ان کے رونے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ 

مزید خبریں :