کاروبار
Time 21 نومبر ، 2017

ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں کے حصص کے نرخوں میں اضافہ

ایشین اسٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 154.72 پوائنٹ (0.70 فیصد) بڑھ کر 22416.48 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 11.48 پوائنٹ (0.65 فیصد) اضافے کے ساتھ 1771.13 پوائنٹ پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 359.49 پوائنٹ (1.23 فیصد) اضافے کے ساتھ 29619.80 پوائنٹ رہا۔

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 10.04 پوائنٹ (0.30 فیصد) کم ہوکر 3382.36 پوائنٹ اور شینزن کمپوزٹ انڈیکس 3.20 پوائنٹ (0.16 فیصد) کمی کے ساتھ 1968.73 پوائنٹ رہا۔

مزید خبریں :