خیبرپختونخوا میں حادثے کی صورت میں متاثرہ مسافر کو معاوضہ ادا کیا جائےگا


پشاور: خیبرپختونخوا میں مسافر اب کسی حادثے کی صورت میں بغیر انشورنس کے معاوضہ حاصل کرسکیں گے جس کے باعث ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے احتیاط کی صورت میں حادثات میں کمی واقع ہوگی۔

اس حوالے سے قانون 57 سال پہلے بنایا گیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد اب شروع کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے شہری اپنی درخواست ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں قائِم ٹریبونلز کے پاس جمع کراسکیں گے۔

اس سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والی ایک خاتون یاسمین کو 70 ہزار روپے ادا کیے گئے۔

موجودہ آرڈنینس کے تحت ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں کے لیے معاوضے کی رقم کافی کم ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے تین لاکھ اور زخمیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے مالی معاوضے کی سمری منظوری کے لیے حکومت کو بھیجوائی ہے۔

حکومت نے صوبے بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :