دنیا
Time 22 نومبر ، 2017

سعودی عرب پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، امریکا

امریکا نےکہا ہے کہ سعودی عرب پر دہشت گرد اور میزائل حملوں کا خطرہ ہے۔

امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ سعودی عرب کے کئی شہروں پر دہشت گردوں کے حملے کےخطرات ہیں اس لیے امریکی شہری سفر کے حوالے سے احتیاط کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی وارننگ میں آگاہ کیا ہے کہ ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شہری سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حملے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :