دنیا
Time 22 نومبر ، 2017

لبنانی وزیراعظم نے وطن واپسی کے بعد اپنا استعفیٰ معطل کردیا

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے وطن واپس پہنچنے کے بعد اپنا استعفیٰ معطل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بیروت پہنچنے کے بعد قوم سے خطاب میں سعد حریری نے کہا کہ انہوں نے صدر مشعل عون سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ عارضی طور پر روک دیا ہے۔

سعد حریری بیروت پہنچنے کے بعد لبنان کی آزادی کی تقریبات میں شریک ہوئے اور فوجی پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہےہیں ،لبنانی آرمی چیف نے اسرائیلی خطرے سے نمٹنے کےلیے فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ 

خیال رہے کہ لبنان کے وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ لبنان پر حزب اللہ کا اثر و رسوخ بڑھتا جارہا ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن لبنان کے صدر نے سعدحریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔

سعودی عرب سے سعد حریری فرانسیسی صدر کی دعوت پر فرانس چلے گئے تھے۔

مزید خبریں :