پاکستان
Time 22 نومبر ، 2017

’پی آئی اے کو امریکا کیلئے پروازوں پر ایک سال میں ڈیڑھ ارب کا نقصان‘

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو گزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے امریکا کے لیے پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سالانہ ایک ارب سے زائد خسارہ بتایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں نیویارک کے لیے  پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنے پر میاں طارق جاوید نے برہمی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کمیٹی کو بتایا کہ خسارے کے باعث نیویارک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنا پڑیں، گزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ 10 سے 12 سال سے نیویارک کے لیے پروازوں پرخسارہ ہورہا تھا۔

سیکریٹری ایوی ایشن کی بریفنگ پر میاں طارق جاوید نے کہا کہ پروازیں خسارے میں ہیں توآپ عہدے سے مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے۔

مزید خبریں :