بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن، چین دوستوں میں سرفہرست

جنگ جیو نیوز کے حالیہ سروے میں عوام کی اکثریت نے بھارت کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اور چین کو سب سے بڑا دوست قرار دیا ہے۔

جنگ جیو نیوز (JGN) نے یہ سروے گزشتہ ماہ اکتوبر میں گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے اشتراک سے کیے جس میں ملک شہروں اور دیہات میں جا کر لوگوں کی رائے لی گئی۔

گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے الگ الگ یہ سروے کیے اور دونوں سرویز میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں عوام نے چین کو سرفہرست رکھا جب کہ دوسرے نمبر پر سعودی عرب اور تیسرے نمبر پر ترکی رہا۔

گیلپ پاکستان میں 78 فیصد نے چین، 14 فیصد نے سعودی عرب کو پاکستان کا بہترین دوست قرار دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں جہاں لوگوں کے پاس ایک زائد دوست منتخب کرنے کا آپشن موجود تھا، میں 92 فیصد نے چین، 49 فیصد نے سعودی عرب کو پاکستان کا بہترین دوست قرار دیا۔

اسی طرح عوام کی نظر میں دونوں سرویز میں بھارت پاکستان کا دشمن اول ہے۔ گیلپ پاکستان میں 66فیصد نے بھارت کو اور 23 فیصد نے امریکا کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا۔

یہاں بھی پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں لوگوں کے پاس ایک زائد جوابات کا آپشن موجود تھا اور 95 فیصد نے بھارت کو اور 64فیصد افراد نے امریکا کو پاکستان کا بڑا دشمن قرار دیا۔



ادارتی نوٹ:

یہ سرویز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی اداروں گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ نے جنگ-جیو -نیوز ((JGNکےلیے الگ الگ کیے ہیں ۔ ان میں مجموعی طور پر ملک بھر سے شماریاتی طور پرمنتخب 6 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔

یہاں واضح رہے کہ اس پول کے لیے دو مختلف اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد رائے عامہ کو مزید شفاف طریقے سے سامنے لانا ہے۔اس قسم کے سرویز کو حتمی تصور نہیں کیا جا سکتا اور یہ صرف رائے عامہ کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں اور ان میں غلطی کی گنجائش ہوتی ہے ۔

دنیا کے بڑے میڈیا ہاؤسز رائے عامہ کو جاننے کے لیے وقتاً فوقتاًاس قسم کے سروے کرواتے ہیں ۔ جیو نیوز پاکستان کا بڑا میڈیا ہاؤس ہونے کے ناطے ماضی میں بھی اس قسم کے سرویز قومی امور پر پیش کرتا رہا ہے ۔

مزید خبریں :