پاکستان
Time 23 نومبر ، 2017

شہید میجر اسحاق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی بھی دی۔

28 سالہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔




مزید خبریں :