کاروبار
Time 23 نومبر ، 2017

بجلی فی یونٹ 2 روپے23 پیسے سستی، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 23 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق دسمبر سے ہوگا کے الیکٹرک کے صارفین اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔

درخواست کے مطابق اکتوبر میں کل 10 ارب 17 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 50 ارب 29 کروڑ رہی جب کہ فرنس آئل پر 2 ارب 54 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

درخواست میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار کے لیے فیول لاگت کا تخمینہ 7روپے 33 پیسے تھا۔

مزید خبریں :