کھیل
Time 23 نومبر ، 2017

ظہیر خان نے اداکارہ ساگاریکا سے کورٹ میرج کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی۔

ظہیر خان اور ادکارہ ساگاریکا محدود مہمانوں کے ہمراہ عدالت گئے جہاں دونوں نے جج کے سامنے پیش ہو کر شادی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اداکارہ کی قریبی دوست انجانا شرما نے جوڑے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر خان کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلس میں رکھی گئی ہے جس میں بالی وڈ ستاروں کو کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے ۔

اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'چک دے انڈیا' سے بالی وڈ نگری میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم 'رش' اور 'ارادہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ پنجابی اور مراٹھی فلمیں بھی کرچکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم 'حادثہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 

مزید خبریں :