دنیا
Time 23 نومبر ، 2017

بھارتی فوج کے کرنل کی جونیئر افسر کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارتی فوج کے کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے جونیئر افسر کی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی درخواست پر فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شملہ میں 56 سالہ کرنل نے آرمی ٹریننگ کمانڈ میں تعینات لیفٹینیٹ کرنل کی 21 سالہ بیٹی کو ماڈلنگ کے شعبے میں جگہ دلانے کا جھانسہ دیا اور اپنے گھر بلایا جہاں اس نے دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد فوجی افسر نے لڑکی کو دھمکایا کہ اگر اس واقعے کا کسی کو علم ہوا تو وہ اس کے والد کے کیریئر کو تباہ کردے گا لیکن لڑکی نے اسی روز پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کےبیان اور اس کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث اس کا دوست فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس نے حاضر سروس کرنل کو عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے 25 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید خبریں :