چین میں ماڈل جیسی گائیڈ روبوٹ متعارف کرا دی گئی

چین کے دارالحکومت شنگھائی میں ایک ایسی گائیڈ روبوٹ متعارف کرائی گئی ہے جو ہو بہو کسی ماڈل کی طرح دکھتی ہے اور مزے مزے کی باتیں بھی کرتی ہے۔

لڑکی کی شکل و صورت سے مشابہہ جدید روبوٹ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

گائیڈ روبوٹ کو جنگ ہونگ روبوٹ ریسرچ اینڈ ڈیلووپمنٹ کمپنی کی جانب سے شنگھائی میں ہونے والی نمائش میں متعارف کروایا گیا ہے۔

روبوٹ جو دیکھنے میں انسانی شکل و صورت سے مشابہہ اور لمبے بالوں والی ایک پیاری سی لڑکی نظر آتی ہے اور جو مزے مزے کی باتیں کرتی ہے۔

گائیڈ روبوٹ نہ صرف باتوں کو ذہن نشین کرتی ہے بلکہ معلومات بھی فراہم کرتی ہے یعنی جنگ ہونگ آپ کی گائیڈ ہو سکتی ہے جو آپ کو اچھی کمپنی بھی فراہم کرسکتی ہے۔



مزید خبریں :