پاکستان
Time 24 نومبر ، 2017

زرداری اور بلاول، نوازشریف کو طعنے نہ دیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف کوطعنے نہ دیں۔

خواجہ آصف نے ان خیالات کا اظہارسابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے مفاہمت سے انکار اور نواز شریف پر تنقید کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہوگا، مہربانی کریں اور ہمیں خاموش رہنےدیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 'ہمارا ظرف بھی اجازت نہیں دیتا، زرداری صاحب محترم دانشمند ہیں، اشارہ سمجھتےہیں، اللہ انہیں خوش رکھے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ سربراہ ن لیگ کو میثاقِ جمہوریت صرف اپنی ذات کے لیے یاد آتا ہے۔

مزید خبریں :