پریانکا چوپڑا 'ڈان 3' سے باہر

فلم 'ڈان 2' کا ایک منظر—۔فائل فوٹو

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑہ فلم 'ڈان 3' سے  باہر ہوگئیں۔

فلم 'ڈان 2' معروف اداکار امیتابھ بچن کی 1978 کی فلم 'ڈان' کا سیکوئل تھا، جسے رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا جبکہ ہدایات فرحان اختر نے دی تھیں اور اب انہوں نے اس فلم کے تیسرے سیکوئل 'ڈان 3' پر کام شروع کردیا ہے۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا شامل تھیں تاہم اب خبریں ہیں کہ پریانکا اس فلم کا حصہ نہیں رہیں اور ان کے بجائے کسی دوسری اداکارہ کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریانکا کے 'ڈان 3' سے انکار کی وجہ شاہ رخ اور ان کے درمیان کی کھٹ پھٹ ہے، جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ اب ان کے بجائے دپیکا پڈوکون کو 'جنگلی بلی' کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے ۔

'ڈان 3' بھی پچھلی دونوں فلموں کی طرح ایک ڈان کی کہانی پر مبنی ہے 'جس کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن' بھی ہے۔

مزید خبریں :