میرا کی شادی رکوانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے اداکارہ کی شادی رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے میرا کے تکذیب نکاح کیس کی گزشتہ سماعت پر فیصلہ دیا تھا جس میں تمام متفرق درخواستیں خارج کردی گئی تھیں۔

جیونیوز کےمطابق عتیق الرحمان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں، میرا ان کی بیوی ہیں وہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل فیملی عدالت نےعتیق الرحمان کی میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کر دی تھی۔

مزید خبریں :