پاکستان
Time 27 نومبر ، 2017

اسلام آباد دھرنا: مظاہرین نے فیض آباد میٹرو اسٹیشن کا حلیہ بگاڑدیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنے کے دوران مظاہرین نے میٹرو اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرکے اس کا حلیہ ہی بگاڑ دیا۔

اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر 21 روز تک جاری رہنے والے دھرنے نے جہاں شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کیے رکھا وہیں مظاہرین نے شہریوں کی آسانی کے لیے بنائے گئے میٹرو بس کے اسٹیشن کو بھی نہ چھوڑا۔

فیض آباد پر سکس روڈ اور شمس آباد میٹرو اسٹیشن میں تھوڑ پھوڑ کی گئی اور شدید نقصان پہنچا گیا، مظاہرین نے میٹرو سٹیشن پر لگی 2 ایلیوٹر لفٹ ناکارہ بنا دیں اور انہیں اب استعمال کرنا ممکن نہیں، یہ ایلویٹر لفٹ بزرگ شہریوں کو سیڑہیاں چڑھنے سے بچانے کو لگائی گئی تھی۔

مری روڈ کی طرف کا ٹکٹنگ بوتھ بھی تباہ کر ڈالا اور اے سی اکھاڑا، لیکن پھر تسلی نہ ہوئی تو توڑ بھی ڈالا، کئی لائٹس کو توڑ دیا گیا۔

مظاہرین نے ٹکٹنگ مشین اور اس کا رول تباہ کیا جسے اٹلی سے منگوا کر نصب کیا گیا تھا جب کہ میٹرو سے ملحق پبلک ٹوائلٹ کو بھی نا قابل استعمال بنا دیا گیا۔

اس سٹیشن سے 25 ہزار سے زائد افراد روزانہ سفر کرتے تھے اور روزانہ 5 لاکھ سے زائد کی آمدن ہوتی تھی لیکن اب مرمت ہونے تک فیض آباد سٹیشن پر بس نہیں رکا کرے گی۔

مزید خبریں :