روس کے چڑیا گھر میں موبائل چھیننے والا شرارتی بندر


ماسکو: یوں تو آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پرسوار ہے لیکن یہاں تو جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے۔

روس کے ایک چڑیا گھر میں موجود بندر نہ صرف سیلفی لینے کا شوقین ہے بلکہ سیلفی لینے کا شوق پورا کرنے کے لیے اس نے خاتون کا موبائل چھیننے سے بھی گریز نہیں کیا۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر روس کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں ایک خاتون اپنے موبائل سے تصاویر لینے میں مصروف تھیں کہ اچانک پنجرے میں قید شرارتی بندر کو بھی سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ خاتون کا موبائل چھیننے لگا۔

یوں موبائل فون چھیننے کی بھرپور کوشش کرتے بندر کے دلچسپ اندازسے خاتون سمیت وہاں موجود دیگر افراد بے حد محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

بندر میاں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :