فیض آباد آپریشن میں ہونے والے واقعات پر تین ایف آئی آر درج

فیض آباد آپریشن میں ہونے والے واقعات پر تین ایف آر درج کرلی گئیں۔

یہ ایف آئی آر تھانہ صادق آباد، تھانہ گنج منڈی اور تھانہ نیوٹاؤن میں درج کی گئیں ہیں جب کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر ایف آرز کو سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج ہے، اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا گھر بھی تھانہ صادق آباد کی حدود میں آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں بھی اسی علاقے سے ملیں، تیںوں ایف آئی ار میں کسی تنظیم کا ذکر نہیں، صرف مذہبی تنظیم لکھا گیا ہے-

ذرائع کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں خادم حسین رضوی اور افضل قادری کا نام درج ہے، خادم حسین رضوی اور افضل قادری پر لوگوں کو اغوا اور تشدد پر اکسانے کا الزام ہے-

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر ایک جماعت کی جانب سے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف 22 روز تک دھرنا دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور ایف سی کی مدد سے آپریشن بھی کیا گیا جب کہ آپریشن کے ردعمل میں پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

مزید خبریں :