کاروبار
Time 30 نومبر ، 2017

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعدوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 54 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں سے 2کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہوکر 6 ارب 14کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

جب کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک کرور 75 لاکھ ڈالر کمی سے 19 ارب 69 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :