تصاویر: جشنِ ولادتِ رسولﷺ ، مسجدیں، عمارتیں، شاہراہیں جگمگا اٹھیں

سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

خاتم النبیین، رحمت اللعالمین،سرکار دوعالم، فخر موجودات،سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

گلی گلی، شہر شہر، عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں جاری ، مسجدیں، عمارتیں اور شاہراہیں جگمگا اٹھیں جبکہ  سرکارِ دو عالم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے درود و سلام اور ذکر کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔

گھروں ، دفاتر ، مساجد ، پارکس، تفریحی مقامات ، گلیوں ، مارکیٹوں ، بازاروں ، شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں ، برقی قمقموں ، آرائشی محرابوں ، خوبصورت فلیکس سائنز ، بینرز ، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جس سے جشن عید میلاد النبی ﷺکی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے آرام باغ میں ایک مسجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے — فوٹو : پی پی آئی


 
کراچی کی ایک گلی کو عقیدت مندوں نے برقی قمقموں سے سجاکر سرکار دوعالم ﷺ سے محبت کا اظہار کیا — فوٹو : پی پی آئی


راولپنڈی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز


راولپنڈی میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں برقی قمقموں سے سجائی گئی ایک شاہراہ — فوٹو : پی پی آئی


کراچی کے علاقے حسین آباد میں بھی گلی محلوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے — فوٹو : پی پی آئی


کراچی میں مساجد اور بلند عمارتوں کو اس طرح خوبصورتی سے سجایا گیا ہے کہ لوگ دور دور سے انہیں دیکھنے کے لیے آرہے ہیں — فوٹو : اے ایف پی


لاہور میں مساجد اور عمارتوں کے علاوہ اہم مارکیٹوں کو بھی عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی


لاہور کی ایک مارکیٹ میں لوگ اپنے گھروں کو سجانے کے لیے آرائشی سامان کی خریداری میں مصروف ہیں — فوٹو : اے ایف پی


کراچی میں ایک بلند رہائشی عمارت کو زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے— فوٹو : پی پی آئی