گوگل کی موبائل ڈیٹا بچانے والی ایپ پاکستان میں متعارف

گوگل نے پاکستان میں ڈیٹا کے استعمال میں بچت فراہم کرنے والی ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

"ڈیٹالی "کے نام سے متعارف کرائی جانے والی ایپ پاکستان کے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ان کے موبائل ڈیٹا کو سمجهنے اور کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کراچی میں منعقدہ تعارفی تقریب میں گوگل کے نمائندوں نے شرکاء کو بتایا کہ ڈیٹالی ایپ بیک وقت پاکستان سمیت دنیا بهر میں متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا سے متعلق مسائل کو حل کرتی ہے۔

نمائندوں نے بتایا کہ ڈیٹالی اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ اور اس کے بعد کے ورژن پر چلنے والے اسمارٹ فونز پر کام کرتی ہیں۔

گوگل کے نمائندوں کا کہنا تها کہ گوگل کا مشن دنیا بهر کی معلومات کو منظم کرنا اور اسے عالمی سطح پر قابل رسائی اور کارآمد بنانا ہے۔

ڈیٹالی صارفین کی ان چار مسئلوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

ڈیٹا سیور

اکثر ایپلیکیشنز پس منظر میں معلومات فراہم کرنے یا ایپ ڈیٹ کے لیے موبائل ڈیٹا کا استعمال کررہی ہوتی ہیں۔ ڈیٹالی کا یہ فیچر صارفین کو ہر ایپ کے اعتبار سے ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ڈیٹالی ایپ کی ٹیسٹنگ کے دوران صارفین 30 فیصد تک موبائل ڈیٹا بچانے میں کامیاب رہے تھے۔

ڈیٹا سیور ببل

یہ ایپ بالک موبائل ڈیٹا کے اسپیڈومیٹر کی طرح کام کرتی ہے۔ جب اسے ایک مرتبہ چلادیا جائے تو جب بھی کوئی ایپ زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے لگے گی اس کی نشاندہی اس ایپ پر ہوجائے گی۔ صارف اگر کسی ایپ کے ذریعے ڈیٹا کا استعمال نہیں چاہتا تو اسے فوری طور پر بند اسی ایپ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔

پرسنالائزڈ الرٹس

جب کوئی ایپ زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے لگتی ہے تو ڈیٹالی صارفین کو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہ وار نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے۔

وائی فائی فائنڈر

یہ فیچر آپ کو پبلک وائی فائی ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ صارفین موبائل ڈیٹا بچاسکیں۔ 

مزید خبریں :