انجری کے بعد اظہر علی کی کرکٹ میں واپسی

— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی انجری سے ریکوور ہونے کے بعد کل سے دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔

اظہر علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز میں شرکت سے محروم رہے تھے جنہیں پی سی بی نے فٹنس کی بحالی کیلئے انگلینڈ بھیجا تھا جہاں انہوں نے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں فٹنس پر کام کیا۔

فٹنس کی بحالی کے بعد اظہر علی اتوار سے کرکٹ ایکشن میں ہوں گے  اور وہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں حبیب بینک کیخلاف ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

میچ کی تیاری کیلئے اظہر علی نے آج بھرپور ٹریننگ بھی کی اور ڈیڑھ گھنٹہ نیٹس پر بیٹنگ کے بعد انہوں نے بلا کسی تکلیف کے فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ فٹنس ثابت کرنے کو کہا گیا ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ان کی شرکت کا انحصار بھی کارکردگی پر ہی ہے۔

مزید خبریں :