پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2017

پاکستان بھر کے 5 ہزار فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کردی، وزارت توانائی کا اعلان


اسلام آباد: وزارت توانائی نے آج سے پاکستان بھر کے 5000 سے زائد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس پیشرفت سے ایک کروڑ سے زائد صارف زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائيں گے جبکہ ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں ہوگی جہاں بجلی چوری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ 20 فیصد میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ بجلی اضافی دستیاب ہے، پوری قوم کومبارک باد دیتا ہوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

اویس لغاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ میٹر 3دسمبر کو رات 12 بجے کے بعد زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے، دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 16 ہزار 477 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :