کھیل
Time 05 دسمبر ، 2017

نیتھن لیون کا لقب ’گیری‘ یا ’گزا‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کرکٹ ہو یا پھر کوئی اور کھیل، کھلاڑیوں کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے پیار سے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے اور بعض اوقات تو یہ القابات ہمیشہ کے لیے اُن کے نام کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔

آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لیون کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے اکثر ’گیری‘ کے ساتھ سے پکارا جاتا ہے لیکن اب ان کا ایک نیا نام ’گزا‘ بھی سنا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لقب کو لے کر نئی بحث چھڑ گئی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جاری ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 178 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلین وکٹ کیپر ٹیم پین کی جانب سے بالنگ کے دوران نیتھن لیون کو ’بولڈ گزا‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔

جب کہ آسٹریلین وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی جانب سے لیون کو ’نائس گیری‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔

ان دونوں القابات کے بعد سوشل میڈیا پر نیتھن لیون کے ناموں کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی کہ لیون گیری ہیں یا پھر گزا۔

نیتھن لیون جو جوتے پہنتے ہیں ان پر بھی’نائس گیری‘ کندہ ہوتا ہے۔

آسٹریلین اسپنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب وہ گلیوں سے گزرتے ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر’گیری‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

’گیری‘ آسٹریلیا کے پروفیشنل فٹبالر تھے جن کا نام گیری لیون تھا اور اسی مناسبت سے نیتھن لیون کو ’گیری‘ پکارا جانے لگا۔

ٹم پین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی جانب سے لیون کو ایک دوسرے نام ’گزا‘ کے نام سے پکارا جانا انتہائی عجیب ہے لیکن وہ اب انہیں اس نام سے دوبارہ نہیں پکاریں گے۔

دوسری جانب نیتھن لیون کی خواہش ہے کہ پین انہیں ’گزا‘ کے نام سے ہی پکاریں۔

مزید خبریں :