اے ٹی ایم مشین میں چینی باشندے کی نقب زنی کی ویڈیو منظرعام پر


ایک چینی باشندے کو اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند  ہی منٹوں میں چینی باشندہ اپنی کارروائی کر گیا۔

ایف آئی اے کو بینک انتظامیہ کی جانب سے اسکمنگ ڈیوائس نصب کیے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو فراہم کی گئی ہے، جس میں ایک چینی باشندہ اور ایک پاکستانی ملزم ڈیوائس نصب کرتے نظر آرہے ہیں۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو ڈی ایچ  اے کی ہے اور واردات گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو کی گئی جب کہ ملزمان نے دوپہر 4 بجکر 21 منٹ پر ڈیوائس نصب کرنا شروع کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی ملزم  اے ٹی ایم میں پہلے سے موجود ہےجبکہ دوسرا پاکستانی ملزم  اے ٹی ایم میں داخل ہو کر اسے ڈیوائس تھماتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے۔ 

دونوں ملزمان نے ڈیوائس کی تنصیب بینک کے اوقات میں ہی کی، جب کہ بینک انتظامیہ کو ان کے چلے جانے کے بعد ڈیوائس نصب ہونے کا پتا چلا جس کے بعد متاثرہ اے ٹی ایم مشین کو تبدیل کردیا گیا۔

 بینک انتظامیہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو ایف آئی  اے کے حوالےکردی ہے۔

مزید خبریں :