شردھا کپور اور راجکمار راؤ ایک ساتھ کامیڈی ہارر فلم میں کاسٹ

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کامیڈی ہارر فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے—۔

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور اپنی پہلی فلم 'عاشقی 2' سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجان ہیں جنہوں نے اس سے قبل ہارر کامیڈی فلم ’گو گوا گون‘ بنائی تھی۔

اداکار راجکمار راؤ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں سے اپنے جذبات شیئر کیے اور لکھا کہ وہ شردھا کپور کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم کرنے کے لیے کافی بے تاب ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے فلم سازوں کو بھی سراہا۔


دوسری جانب شردھا کپور نے بھی مداحوں کو اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار راجکمار راؤ اور ہدایت کار راج اور ڈی کے کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔


فلم ساز دنیش ویجان کے مطابق اس فلم کے لیے سب سے پہلی پسند شردھا کپور ہی تھیں اور انہوں نے جیسے ہی اسکرپٹ پڑھا، فوراً ہاں کہہ دیا۔

واضح رہے کہ یہ شردھا کپور کی پہلی ہارر کامیڈی فلم ہوگی، فی الحال فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں :