انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے دو نئے فیچرز متعارف

فائل فوٹو—۔

گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کا انسٹاگرام اسٹوریز فیچر کو استعمال کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، ایسے میں انسٹاگرام نے اپنی ایپ کو مزید بہتر بناتے ہوئے پچھلی اسٹوریز کے لیے آرکائیو اور انہیں نمایاں کرنے کے لئے ہائی لائٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔

انسٹاگرام صارفین کو ان دونوں فیچرز سے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنی پچھلی اسٹوریز کو علیحدہ سے نام دے کر نئے آرکائیو فولڈر میں محفوظ کرسکتے ہیں، جو صارفین کے منتخب کردہ خاص نام سے پروفائل پکچر کے نیچے والے حصہ میں نمایاں ہورہی ہوں گی۔

خیال رہے کہ یہ فیچرز صرف انسٹاگرام ویڈیو اسٹوریز کو محفوظ کرنے کے لیے متعارف کیا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ان فیچرز کی مدد سے صارفین کا موبائل ڈیٹا اسٹوریج محفوظ رہے گا اور کوئی پرانی اسٹوری اپنے موبائل میں محفوظ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ دونوں فیچرز ایپل آئی او ایس اور اینڈرائڈ سسٹم میں آج سے متعارف کروا دیئے جائیں گے تاکہ ان فیچرز سے صارفین کو پرانی اسٹوریز تک رسائی ممکن ہوجائے گی ۔

ممکنہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری کیلئے آرکائیو فیچر اور ہائی لائٹ فیچر اس طرح ہوگا: فوٹو ٹیک کرنچ ویب سائٹ 

ان فیچرز کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اسٹوری فیچر کے نمایاں ہونے والے نیو آپشن میں جانا ہوگا جس پر کلک کرتے ہی آرکائیو فیچر یعنی پرانی اسٹوریز واضح ہوجائیں گی، اس کے بعد اسٹوریز کو ہائی لائٹ یعنی مخصوص نام دینے کے لیے سب سے پہلے اس کی کور تصویر منتخب کرنی ہوگی جس کے بعد اس کا نام رکھنا ہوگا ۔

اس طرح صارفین جس کیٹیگری کے لیے اسٹوری ڈالے گا، وہ مخصوص نام والے کلاؤڈ میں محفوظ ہوجائے گا۔

اس سے قبل صارفین کے لیے تھرو بیک فیچر متعارف کیا گیا تھا جس کی مدد سے صارفین اپنی وہ تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جو بطور اسٹوری وہ اپ ڈیٹ کرچکے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ انہیں ایک بار پھر سے اپنے تمام ساتھیوں سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :