کاروبار
Time 07 دسمبر ، 2017

یورو اور سکوک بانڈز کی فروخت سے ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول

حکومت نے 30 نومبر کو 2.5 ارب ڈالرز کے یورو اور سکوک بانڈز فروخت کیے تھے—۔فائل فوٹو

کراچی: یورو اور سکوک بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔

وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالرز جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی یورو بانڈز کے ڈھائی ارب ڈالر 5 دسمبر کو وصول کرنے کی تصدیق کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا تھا کہ ڈھائی ارب ڈالر کا اثر 14 دسمبر کو جاری رپورٹ میں نظر آئےگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے 30 نومبر کو 2.5 ارب ڈالرز کے یورو اور سکوک بانڈز فروخت کیے تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز 5 سال کے لیے جاری کیےگئے، جن پر منافع کی شرح 5.625 فیصدہوگی۔

دوسری جانب ایک ارب 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز 10 سال کے لیے جاری کیےگئے، جن پر شرح منافع 6.875 فیصد ہوگی۔

مزید خبریں :