انسانوں کی تقریباً نصف آبادی ذہین ایلینز کے وجود پر یقین رکھتی ہے، ریسرچ

ایمسٹرڈیم: 24 ممالک میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق انسانوں کی تقریباً نصف آبادی کائنات میں ایلینز کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

ریسرچرز کے مطابق 47 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ کائنات میں کہیں نہ کہیں ذہین ایلینز رہتے ہیں جبکہ 61 فیصد کا خیال تھا کہ زمین کے علاوہ بھی کسی نہ کسی طرح کی جاندار مخلوق کسی سیارے پر رہتی ہے۔

جن افراد کا ماننا تھا کہ انسان کائنات کی واحد مخلوق نہیں ان میں سے 60 افراد کا کہنا تھا کہ انسانوں کو ایلینز کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کائنات میں ایلینز کی موجودگی سے متعلق ہونے والی یہ سب سے بڑی ریسرچ تھی۔ ماضی میں بھی اس طرح کے تحقیقیں کی گئی ہیں جن میں اسی طرح کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ریسرچ ڈائریکٹر مارٹن لیمپرٹ کے مطابق اس مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹار وارز اور دیگر اسپیس فلمیں بے انتہا مقبول کیوں ہیں۔

ریسرچ کے لیے انٹرویوز 15 زبانوں میں دسمبر 2015 سے فروری 2016 کے درمیان لیے گئے۔

مزید خبریں :