پاکستان کی 2 فلمیں ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی زینت بنیں گی

— فوٹو:فائل

پاکستان کی فلم 2 فلمیں ’نامعلوم افراد 2‘ اور ’آزاد‘ ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش کی جائیں گی۔

پاکستانی فلموں کو ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جو کہ مقامی فلمی صنعت کے  لیے مثبت پیغام ہے۔

امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والی 14 ویں ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں 2 پاکستانی فلمیں پیش کی جائیں گے جس میں فہد مصطفی کی ’نامعلوم افراد 2‘ اور ریحان شیخ کی فلم ’آزاد‘ شامل ہیں۔

ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول 13 سے 17 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلا دیش سے فلمیں پیش کی جائیں گی۔

اداکار ریحان شیخ اور اداکارہ صنم سعید کی فلم ’آزاد‘ کا ورلڈ پریمیئر بھی 15 دسمبر کو ہوگا جس میں کئی فلمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ فلم ’آزاد‘ بھی کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی ریڈیو جاکی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید خبریں :