فیس بک میں گریٹنگ فیچر بھی متعارف

جلد ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین فیس بک گریٹنگ فیچر استعمال کرسکیں گے—۔

نئے دوست بنانے اور پرانے دوستوں کے لیے جذبات کا اظہار کرنے کی غرض سے فیس بک نے صارفین کے لیے گریٹنگ فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔

گریٹنگ فیچرز میں فیس بک کا پرانا 'پوک' آپشن بھی شامل ہے جس سے صارف دوسرے صارف کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا تھا۔

اس کے علاوہ 4 مزید آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ہیلو، ہگ، وِنک اور ہائی فائیو شامل ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنی پروفائل میں جانا ہوگا جہاں ہیلو بٹن میسر ہوگا، اس پر کلک کرکے رکھنے سے گریٹنگ کے پانچوں آپشن واضح ہوجائیں گے اور صارف اپنے دوست کے لیے جو گریٹنگ پسند کرنا چاہے، اس کا انتخاب کرسکتا ہے۔

گریٹنگ کا ہر آپشن صارف کے دوست کی پروفائل پر مختلف اور دلچسپ طریقے سے دیکھا جا سکے گا، مثلاً اگر صارف ہگ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے دوست کی پروفائل تصویر پر ہگ کرتا ہوا نشان واضح ہوجائے گا۔

فیس بک گریٹنگ فیچرز فی الحال برطانیہ ،آسٹریلیا، کینیڈا ،کولمبیا اور فرانس میں متعارف کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں :