کھیل
Time 09 دسمبر ، 2017

ٹی ٹین لیگ میں میری کوئی ٹیم نہیں، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ہرعلاقے میں کرکٹ ہو، چیف سلیکٹر—فوٹو:فائل

لودھراں: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ میں ان کی کوئی ٹیم نہیں ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ہرعلاقے میں کرکٹ ہو، کرکٹ بہتر کرنی ہے تو گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا، کلب کرکٹ کا ہونا بہترین کام ہے، یہیں سے لڑکے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اچھے پلیئرز کلب کرکٹ سے ہی آتے تھے، میرا اور مشتاق احمد کا بھی ان ہی علاقوں سے تعلق ہے اور ایسے چھوٹے علاقوں میں کرکٹ کا ہونا خوش آئند ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ کنڈیشنزکے مطابق ٹیم منتخب کرتےہیں اور اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی تو نیوزی لینڈ میں بھی کامیابی ملےگی۔

ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے ٹی ٹین لیگ میں کسی بھی ٹیم کی ملکیت سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :