انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی 15 دسمبر کو شادی کر رہے ہیں؛ ایڈ فوٹو۔

اٹلی کے شہر میلان میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی 12 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کی تقریبات کا آغاز اٹلی کے شہر میلان میں ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میلان اور فلورنس میں شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ شادی کا میلہ ٹسکنی کے حسین تاریخی قلع میں بھی سجے گا۔

واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی 8 دسمبر کو اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوئے تھے جن میں ا نوشکا کے ساتھ ان کے خاندانی پنڈت اننتح بابا جی بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا نے سب سے پہلے ادیتیا چوپڑا کو اپنی شادی کا بتایا تھا تاہم متوقع ہے کہ ادتیا چوپڑا سمیت شاہ رخ خان، عامر خان اور دیگر بالی وڈ کے ستارے شادی میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی کی جانب سے 26 دسمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں شادی کے ریسیپشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :