پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2017

ن لیگ کے 5 ارکانِ اسمبلی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پیر سیالوی پر چھوڑ دیا


فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کا اختیار درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی کے سپرد کردیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی میں غلام نظام الدین سیالوی، مولوی رحمت اللہ، اور محمد خان بلوچ جبکہ اراکین قومی اسمبلی میں غلام بی بی بھروانہ اور نثار جٹ شامل ہیں۔

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پیر حمید الدین سیالوی کی سربراہی میں جلسے کے شرکاء نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر اے پیر غلام نظام الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت پر ہزار نشستیں قربان کرنے کو تیار ہوں۔

بدھ کے روز پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

خواجہ حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ حتمی ہے۔

جادہ نشین درگاہ سیال شریف نے کہا تھا کہ انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں کہ ہم نے کوئی ڈیل کر لی ہے لیکن اب ہمارا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :