پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2017

پاکستان میں اب دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

نارووال کی نئی سبزی منڈی کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، تقریریں کرنے والے صرف تقریریں کر سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر روز 25 سے زائد لوگ دہشت گردی کا شکار ہو رہے تھے اب لوگ سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب 22 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔

آصف زردارری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ زرداری حکومت کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنا سکی۔