نواز شریف کی سیاسی تنہائی کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، ڈاکٹر عاصم

لندن: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی تنہائی کے ذمے دار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ہیں۔

لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ہی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار وہ چھپے ہوئے ایجنڈے کرنا چاہ رہے ہیں۔

’جو کچھ نواز شریف کے ساتھ ہوا اس کا ساری سیاسی فورسز کے ساتھ فال آؤٹ ہوگیا جیسے کے اب آپ دیکھ رہے ہیں اس کی وجہ یہ خود موصوف تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اوپر اس کی سیاست، اس کی باتیں کالا دھبہ ہے اور نواز شریف صاحب کو یہ باتیں سمجھنی چاہیئیں۔ 

مزید خبریں :