نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا حتمی شکل دے دی جس کا اعلان پیر کو کیا جائے گا جبکہ ابتدائی دو ون ڈے میچوں کے بعد ٹی ٹوئینٹی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

احمد شہزاد ون ڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تاہم وہ ٹی ٹوئینٹی میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

آل راونڈر محمد نواز کو ٹی ٹوئینٹی ٹی میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ان کی جگہ پاور ھٹر کے طور پر مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود پاکستان ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

طویل مشاورت اور سوچ وبچار کے بعد دائیں ہاتھ کے بیٹسمین صہیب مقصود ایک بار پھر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شارجہ میں ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لئے پیر کو روانہ ہورہے ہیں اس لئے سلیکٹرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے جبکہ انضمام الحق نے بھی مکی آرتھر سے ٹیم کے بارے میں بات چیت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹسمین اظہر علی، آل راؤنڈر عماد وسیم ، فہیم اشرف اور اسپنر شاداب خان کو ڈاکٹروں نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے فٹ قرار دے دیا ہے۔چاروں ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا مطابق ون ڈے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔فٹ ہوکر اظہر علی اوپنر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ان کے ہمراہ فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں زبردست کارکردگی دکھانے والے نوجوان امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کی جس ٹیم نے شرکت کی تھی اس ٹیم سے احمد شہزاد ڈراپ ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ اظہر علی لیں گے جبکہ ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس لیں گے۔

رومان رئیس کے والدہ کراچی میں شدید علیل ہیں۔والدہ کی بیماری کی وجہ سے رومان رئیس نے شارجہ میں ٹی ٹین لیگ میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل چھ جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ون ڈے میچوں کے بعد ٹی ٹوئینٹی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

احمد شہزاد اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ان کے ساتھ فخر زمان اور عمر امین بھی اوپنر کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود سلمان بٹ سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرسکے۔

سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دے رہا ہوں۔شدت سے اپنے چانس کا منتظر ہوں، امید ہے کہ ایک موقع ضرور دیا جائے گا۔

’سات سال سے محنت کررہا ہوں خود کو ثابت کرنے کی۔یہ نہیں کہوں گا کہ تین کھلاڑیوں کے معاملہ پر پی سی بی کا دہرا معیار ہے۔مجھے پرفارمنس کے باوجود بھی کیوں نہیں لیا، اس کا جواب کوئی نہیں دیتا۔‘

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئینٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز پر صہیب مقصود کو ترجیح دی جائے گی۔

اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ محمد نواز لیفٹ آرم اسپین بولنگ کرتے ہیں۔پاکستان ٹیم میں شاداب خان، عماد وسیم اور شعیب ملک کی موجودگی میں کسی اور اسپنر کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں اسپن بولنگ کے لئے زیادہ سازگار نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور محمد عامر۔

مزید خبریں :