دنیا
Time 11 دسمبر ، 2017

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں خاتون سمیت 4 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور 3 نوجوان لڑکوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو فورس نے علی الصبح ہنڈوارا کے یونسو گاؤں میں آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر میں موجود تین نوجوانوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں تینوں کو مقابلے میں مار دیا گیا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی شناخت مسرا بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکام نے ہنڈوارا اور سوپور کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ 

مزید خبریں :