پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2017

ملتان: ڈاکو سرکاری بینک سے دن دہاڑے 9 کروڑ روپے لے اڑے

6 مسلح ملزمان دوپہر ایک بجے کے قریب بینک میں داخل ہوئے، پولیس، اسکرین گریب/ جیونیوز

ملتان: تحصیل شجاع آباد میں ڈاکو سرکاری بینک سے دن دہاڑے 9 کروڑ روپے لے اڑے۔

پولیس کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں واقع سرکاری بینک میں دوپہر ایک بجے کے قریب 6 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور 9 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے اپنے چہرے کھلے رکھے تھے، ڈکیتی کے بعد وہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے جب کہ ڈاکو کار اور موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق بینک نے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے تھے اور بینک کے باہر صرف ایک نجی سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ اس میں ملوث ملزمان کے کالعدم تنظیم سے وابستگی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :