انوشکا اور کوہلی کا شادی خفیہ رکھنے کیلئے حیران کن اقدام

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے ریزورٹس منتظمین، میزبانوں اور مہمانوں سے بانڈ سائن کرائے ہیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات بھی اٹلی میں شروع ہوچکی ہیں۔

دونوں نے اپنے قریبی دوستوں کو شادی کے لیے مدعو بھی کرلیا ہے لیکن شادی سے متعلق باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اسے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

کوہلی اور انوشکا کی شادی دنیا کے مہنگے ترین ریزورٹس ’بوگو فینو چیتو‘ میں ہورہی ہے جو کہ شہروں کی شوروغل سے دور پر فضا مقام ہے۔

بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بانڈ سائن کروائے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تیاریوں میں لگے عملے، ڈانس، کھانے کے منتظمین سمیت مہمانوں سے بھی بانڈ سائن کرائے ہیں تاکہ شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا کے سامنے نہ آسکے۔

اس بانڈ کو سائن کرنے والا شادی سے متعلق کوئی بھی بات کہیں بھی نہیں کرسکتا ہے اور یہ بانڈ دنیا کے مہنگے ترین ریزورٹس نے بھی سائن کر رکھا ہے۔

بھاری ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریزورٹس انتظامیہ نے بھی شادی کو خفیہ بنانے کے لیے کئی حفاظتی انتظامات کیے ہیں جس کے باعث شادی میں شریک افراد کے علاوہ کوئی اس پورے گاؤں میں داخل نہیں ہوسکتا ہے۔

بوگو فینو چیتو ریزورٹس میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 افراد ہی ٹھہر سکتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ہی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور چند ہی افراد شادی میں شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :