پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

حیدرآباد: گتے کے گودام میں آتشزدگی سے ملحقہ مکان منہدم، بچی جاں بحق

 آتشزدگی کے نتیجے میں گودام کے اوپر بنا مکان منہدم ہوگیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو میر محمود میں گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تو قابو پالیا گیا، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں گودام کے اوپر بنا مکان منہدم ہوگیا، جس کے ملبے سے ایک 9 ماہ کی بچی کی لاش نکال لی گئی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے ۔

فائربریگیڈ کے سپرنٹنڈنٹ جلال الدین کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈومیر محمود میں قائم گودام میں پیش آیا۔

گودام میں لگی آگ پر مکمل طور قابو پالیا گیا ہے اور وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گتے کے گودام سے ملحقہ رہائش گاہ کے نیچے آتش بازی کے سامان کا گودام بھی تھا اور آگ لگنے سے دومنزلہ مکان مکمل طور منہدم ہوگیا۔

امدادی کارروائی کے دوران 9 ماہ کی بچی کی لاش سمیت 10 زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اب بھی ایک شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک تعین نہیں کیا جاسکا۔





 


مزید خبریں :