پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

ننکانہ صاحب: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق

مکان کی چھت بارش کے باعث گری—۔فائل فوٹو

ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق اور ماں، بیٹی زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں صفدر آباد روڈ پر بھوڑو گاؤں میں رات گئے بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ملبے تلے دب کر ان کی والدہ اور بہن بھی زخمی ہوئیں، جنھیں تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) اسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ وحید، 12 سالہ اویس،10 سالہ نور مصطفی اور 5 سالہ شرجیل شامل ہیں۔

جبکہ  زخمیوں میں 38 سالہ ریحانہ اور 2 سال کی سحر فاطمہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :