گوگل میپ کا صارفین کی آسانی کیلئے نوٹیفکیشن فیچر متعارف کروانے کا اعلان

گوگل میپ ایپ—۔فائل فوٹو

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ طویل سفر کے دوران آنکھ لگ جاتی ہے یا پھر ہم کسی نئی جگہ جائیں تو پورے راستہ پریشان رہتے ہیں کہ نہ جانے کتنا راستہ طے کرلیا ہے اور منزل کب آئے گی، لیکن گوگل میپ نے ان سب پریشانیوں کو دور کرتے ہوئے صارفین کو جلد ہی نوٹیفکیشن فیچر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کمپنی کی جانب سے گوگل میپ ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو صارفین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مدد فراہم کرے گا کہ کتنا راستہ عبور کرلیا ہے اور منزل کتنی دور ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپ کے نوٹیفکیشنز گوگل میپ ایپ میں آنے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ کے لاک اسکرین پر بھی واضح ہو جائیں گے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ صارفین جیسے ہی سفر کے لیے روانہ ہوں، گوگل میپ ایپ آن کرلیں اور جس منزل تک پہنچنا ہو اس جگہ کا نام لکھ کر اسٹارٹ کے آپشن پر کلک کرلیں۔

نوٹیفکیشن فیچر کی مدد سے صارفین اگر سفر کے دوران سو بھی جائیں تو انہیں پہنچنے سے کچھ دیر قبل نوٹیفکیشن موصول ہوجائے گا یا اگر کوئی پہلی دفعہ کہیں جا رہا ہو اور وہ گوگل میپ ایپ کی مدد لیتا ہو تو اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی جان جائے گا کہ وہ اپنی منزل سے کتنا دور ہے۔

اس فیچر کی مدد سے سفر کے دوران جتنی مقامات سے بھی گزریں گے، ان کی معلومات بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔

اس سے قبل گوگل میپ میں مختلف مقامات کے لیے کلر کوڈز کے ساتھ ساتھ آئیکون بھی متعارف کروائے گئے تھے۔

مزید خبریں :